Dark night - کالی رات اور گندہ گوشت
Dark night - کالی رات اور گندہ گوشت -
اب میرا گوشت ٹھنڈا ہو گیا ہے ،
بازار میں رقم بھی تو نہیں کرتا ،
اور گوشت دیکھتے ہی لوگ ، اگلی دکان پے چلے جاتے ہیں،
جہاں تازا گوشت پڑا ہوتا ہے ، جس میں سے اک عجیب سی خوشبو بھی آتی ہے !
مگر ، اب میرا گوشت بدبودار ہوگیا ہے !
اور گوشت دیکھتے ہی لوگ ، اگلی دکان پے چلے جاتے ہیں،
جہاں تازا گوشت پڑا ہوتا ہے ، جس میں سے اک عجیب سی خوشبو بھی آتی ہے !
مگر ، اب میرا گوشت بدبودار ہوگیا ہے !
اور بدبودار گوشت لوگ کھائیں گے بھی نہیں ، اور اگر کھائیں گے بھی تو پیسے اتنے نہیں دینگے !
مگر، مجھے وہ لوگ بہت اچھے لگتے ہیں آج بھی، جو بھری جوانی میں میرا گوشت خریدتے، تو تھے مگر کھاتے نہیں تھے!
کیوں کی وہ سارا کھانے کے لیے نہیں خریدتے تھے ، بس تھوڑا بہت چباتے تھے ، اور اپنے تیکھے دانتوں سے کاٹتے تھے ، بس تھوڑا بہت خون نکلتا تھا !
کیوں کی وہ سارا کھانے کے لیے نہیں خریدتے تھے ، بس تھوڑا بہت چباتے تھے ، اور اپنے تیکھے دانتوں سے کاٹتے تھے ، بس تھوڑا بہت خون نکلتا تھا !
ہاں کبھی کبھی یوں بھی ہوتا تھا !
میرا گوشت ایک مرد اگر لےجاتا تو دس دس لوگ کھاتے تھے ، اور پھر یوں ہوتا تھا کے رات کو تھوڑا بہت کھاکے میرے گوشت کو صبح کی "آذان" کے ساتھ کسی گلی کے نکڑ پے پڑے کچرے پے پھینک کے چلے جاتے تھے !
بس مجھے یے بات بہت بری لگتی ہے اب، کے کاش!
مجھے تھوڑا بہت نوچنے کی بجاۓ، اپنے دانتوں سے میرے گوشت کو کاٹنے کی بجاۓ ، اور تھوڑا بہت خون نکالنے کی بجاۓ سارا گوشت کھاجاتے تو اچھا ہوتا !
مجھے تھوڑا بہت نوچنے کی بجاۓ، اپنے دانتوں سے میرے گوشت کو کاٹنے کی بجاۓ ، اور تھوڑا بہت خون نکالنے کی بجاۓ سارا گوشت کھاجاتے تو اچھا ہوتا !
کم سے کم زندگی کے آخری دن اس جوٹھے اور بدبودار گوشت کے ساتھ تو نہیں گزارنے پڑتے !
خیر! بازار میں اب تازا گوشت بھی تو آتا جا رہا ہے ، اب میرے گوشت پے داغ بھی تو پڑگئے ہیں !
اور اس میں بھلا لوگوں کا کیا قصور ، وہ تو میرے گوشت کو صرف کاٹتے تھے ، خون نکالتے تھے ، اپنے ناخون چبھاتے تھے ، اب اس سے میرا گوشت بدبودار تھوڑئی ہو گیا ہے!
یے عمر کا قصور ہے کے وقت سے پہلے بوڑھا کردیا میرے گوشت کو۔۔
اور اب (اپنے خدا سے دعا کرتی ہوں جو اپنے بندے سے ستر ماؤں والا پیار کرتا ہے ) کے میری دو بیٹیوں کے گوشت کو آھستہ آھستہ کھانے سے بچائیں ، اور ایسا کوئی مرد بھیجے جو ان کے گوشت کو کھاجائے تاکے وہ بچپن میں ہی اس دنیا سے چلی جائیں ، انہیں اپنی بوڑھی ماں کی طرح دوٹکے پے اپنے گوشت کو نا بیچنا پڑے ۔۔
”صبح چائے کے ساتھ میں اخبار پڑھ رہا تھا تو دیکھا ایک بوڑھی طواٰف نے صبح تقریبن اپنے آپ کو جلا دیا ، اور نیچے لکھا ہوئا تھا کے اس کی دو بیٹیاں بھی تھی“
- چنگیز خان
No comments