Header Ads

Header ADS

Best Urdu Poetry P2

Best Urdu Poetry

The Best Urdu Poetry / Urdu Shayari on Sindhi Madhosh

ﻣﺤﺒﺖ ﮐﮯ ﻋﻼﻭﮦ ﺑﮭﯽ ﻟﻮﮒ ﻣﻠﺘﮯ ﮬﯿﮟ
ﻋﺎﺩﺗﺎً ، ﺭﺳﻤﺎً ، ﺗﮑﻠﻔﺎً ، ﺿﺮﻭﺭﺗﺎً...!
کچھ ایسے راس آئی میری کافری مجھے،
کوشش کے باوجود منافق نہ بن سکا....!!!
ہر شخص کے جذبے سرد یہاں بس رسمی دنیاداری ہے
سب برف سے لہجے رکھتے ہیں ہر وقت دسمبر جاری ہے
کسی کو نیند آتی ہے مگر خوابوں سے نفرت یے....
کسی کو خواب پیارے ہیں مگروہ سو نہیں سکتا
ﻣﯿﮟ ﺳﭻ ﮐﮩﻮﮞ ﮔﯽ ﻣﮕﺮ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﮨﺎﺭ ﺟﺎﺅﮞ ﮔﯽ
ﻭﮦ ﺟﮭﻮﭦ ﺑﻮﻟﮯ ﮔﺎ ﺍﻭﺭ ﻻﺟﻮﺍﺏ ﮐﺮ ﺩﮮ ﮔﺎ
پروین شاکر
ذکرِ شبِ فراق سے وحشت اُسے بھی تھی
میری طرح کسی سے محبت اُسے بھی تھی ۔۔۔۔

یوں بھی نہ اس کو حال۔غم۔دل سنا سکا۔
      درپیش ایک تازہ مصیبت اسے بھی تھی
        پروین شاکر
ایک ایک لمحہ اذیت کا ہوتا ھے
اور دعا لمبی عمر کی دیتے ہیں لوگ
مضطرؔ کیوں مجھے دیکھتا رہتا ہے زمانہ
دیوانہ سہی، اُن کا تماشا تو نہیں ہوں۔۔۔

No comments

Powered by Blogger.